11 جون 2013 - 19:30
کراچی میں دھشتگردی کے خلاف احتجاج

پاکستان کی اقتصادی شہ رگ کراچی میں قتل و غارت گری اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عوام کے مختلف حلقے احتجاج کررہے ہیں۔

ابنا: پاکستان کی اقتصادی شہ رگ کراچی میں قتل و  غارت گری اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عوام کے مختلف حلقے احتجاج کررہے ہیں۔ جنگ آن لائين کے مطابق کچھی برادری نے کراچی پریس کلب اور سندھ اسمبلی کے قریب احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کچھی اور بلوچ برادری میں دوستانہ ہے اور طویل عرصے سے یہ آبادیاں مفاہمت آمیز اور پرامن زندگي گذار رہی ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ لڑائي گينگ وار ہے جو کچھی آبادیوں پر قبضہ کرکے منشیات کی فروخت اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیاں شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ کراچی کے علاقے لیاری میں جاری بدامنی اور فائرنگ کے خلاف ماڑی پور روڈ پر ہنگامہ آرائي سے روڈ پر ٹریفک رک گيا ہے۔ ٹریفک کے مختل ہونے سے شدید ٹریفک جام ہوگيا ہے۔  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲